Appreciate a person's personality \\\\ انسان کی شخصیت کی قدر کریں

                     انسان کی شخصیت کی قدر کریں

 آپ سب کے سب انتہائی ذہین اور باکمال انسان ہیں، اللہ تعالی نے آپ سب کو انتہائی شاندار شخصیت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ آپ کو بے انتہا خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے۔ آپ کسی بھی قسم کی مشکل سے یا دن رات محنت کرنے سے نہیں گھبراتے ۔ آ پ نہایت ایماندار ہیں۔ آ پ عزم اور ارادے کے پکے ہیں۔ آپ حوصلہ مند اور بہادر ہیں۔آپ ہمیشہ دوسروں کے ہر اچھے اقدام کو تحسین و تعریف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔آپ مشکل سے مشکل حالات میں بھی سچ بولتے ہیں۔ آپ بہت با اخلاق اوراعلی ظرف شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ بہت منکسر المزاج ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔ آپ اپنے دوستوں کی ہر مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں۔ آپ اپنی نوکری نہایت ایمانداری کے ساتھ کر رہے ہیں۔ آپ سے ایک بار ملنے کے بعد لوگ آپ سے دوبارہ ملنا پسند کرتے ہیں۔ آپ جس محفل میں بھی جائیں وہاں لوگ آپ کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو بھی بے پناہ عزت دیتے ہیں۔ جو لوگ مشکل حالات میں آپ سے مدد مانگتے ہیں آپ ان سے خندہ پیشانی سے بات کرتے ہیں اور مسکراتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ یہ معاشرہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی اتنا خوشحال اور ترقی یافتہ ہورہا ہے۔۔

کیا آپ میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں؟ اگر ہیں تو آپ واقعی بہت عظیم انسان ہیں۔ یاد رکھیے الفاظ کا انسان کی شخصیت پر بہت " گہرا اثر" ہوتا ہے۔ مثبت الفاظ آ پ کی شخصیت کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ منفی الفاظ آپ کی شخصیت کا توازن بگاڑ دیتے ہیں۔ دنیا کا ایک اصول ہے اگر آ پ کسی کی معمولی سی تعریف کریں گے تو وہ آپ کی بات سے بہت خوش ہو جائے گا اور آپ کو بہت عزت دے گا، لیکن ہم اس معاملے میں بہت کنجوسی کرتے ہیں، اور سوچتے ہیں کہ میں اس کی تعریف کیوں کروں، اس نے تو کبھی میری تعریف نہیں کی، ہم کسی بھی شخص کو ترقی کرتا ہو ا دیکھتے ہیں تو اس کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے اس کو مشکلات اور مسائل سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ ہم ہر پہلو کو تنقید کی نظر سے دیکھیں گے اور اس کے بارے میں اپنی رائے بھی منفی انداز میں دیں گے۔ یہ سوچے سمجھے بغیر کہ ان الفاظ کا دوسرے پر کیا اثر ہو گا؟ ۔ ہم فورا سے کسی دوسرے کی بات پر اس کو بے وقوف،پاگل، گنوار، پینڈو اورکم ظرف کہہ دیتے ہیں۔ ہمارا دوست یا قریبی عزیز اگر کسی بری سوسائٹی کا شکار ہو چکا ہے تو اس کی اصطلاح کی بجائے سب کے سامنے ا س کو " لیکچر " دینا شروع کر دیتے ہیں او ر اس کے بعد بڑے فخر سے سب کو بتا رہے ہوتے ہیں کہ میں نے سب کے سامنے اس کی ©ایسی " عزت افزائی"کی کہ یاد رکھے گا ، یا تو سیدھا ہو جائے گا یا پھر وہ ہمارا دوست نہیں رہے گا، اور پھر وہ واقعی آپ کا دوست نہیں رہتا کیونکہ آپ نے اسے سمجھانے کے لئے غلط طریقہ استعمال کیا، یہ بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ آپ اس کے بعد بھی سب کے سامنے زور و شور سے اس کی شکایتیں کر رہے ہوتے ہیں جس کی کبھی آپ تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے۔ اور آپ کو کبھی احساس ہی نہیں ہوتا کہ آپ کے الفاظ آپ کی دوستی کو مکمل طور پر ختم کر دیتے ہیں۔ پھر آپ یہ بھی ضرور کہتے ہیں کہ میں نے اس کی بہتری کے لئے ہی تو اسے کہا تھا۔ حضرت علی ؓ کا فرمان ہے" جس نے کسی کو اکیلے میں نصیحت کی اس نے اسے سنوار دیا، اور جس نے کسی کو سب کے سامنے نصیحت کی، اس نے اسے مزید بگاڑ دیا"

بہت سی ریسرچزکے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ مسلسل کسی شخص کو "ناکام" کہتے رہتے ہیں تو وہ شخص کبھی کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔ اسی طرح اگر آپ کسی شخص کا ہر بات پر مذاق اڑائیں تو وہ کبھی لوگوں کے ساتھ گھل مل نہیں سکتا، اس کی شخصیت میں ہمیشہ کے لئے ایک خلا آجاتا ہے۔ آپ دوسروں کو چھوڑیں خودکو ان باتوں کی کسوٹی پر پرکھیں اگر کوئی شخص سر محفل آپ کو " بزدل ،گنوار یا بے وقوف " کہہ دے تو آپ کے کیا تاثرات ہوں گے۔ کیا آپ مسکراتے ہوئے،خندہ پیشانی کے ساتھ ، اسے یہ کہیں گے ، جی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے مجھے بزدل، گنوار اور بے وقوف کہا۔ میں ایسا کہنے پرتہہ دل سے آپ کا "ممنون "ہوں۔ یا پھر آپ غصے سے اسے گھوریں گے، اور اس پر اپنے دل کی بھڑاس نکالیں گے۔ اسی طرح اگر آپ سے کوئی غلطی ہو جائے اور لوگ آپ پر ہمیشہ طنز کے تیر برساتے رہیں تو آپ کب تک برداشت کریںگے،یا تو آپ ان لوگوں کے سامنے آنا چھوڑ دیں گے، یا پھر کسی دن برداشت ختم ہو گئی تو آپ لڑنا ، جھگڑنا شروع کر دیں گے۔ اس وقت ہماری سوسائٹی انہی مسائل کی وجہ سے انتشار کا شکار ہے۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا

آپ جو الفاظ بولتے ہیں آپ کے ہر ہر لفظ کی قیمت ہوتی ہے، آپ کی زبان سے ادا کیے گئے الفاظ دوسرے شخص کے دل میں آپ کی جگہ بھی بنا سکتے ہیں یا پھر آپ کو ذلیل و رسوا بھی کر سکتے ہیں۔ الفاظ آپ کی شخصیت کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔ اگر آپ اچھے الفاظ استعمال کریں گے تو لوگ آپ کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں ہی یاد کریں گے اور اگر منفی لفظ استعمال کریں گے تو لوگ آپ سے ملنے سے کترائیں گے۔ اچھے الفاظ بولنے کے لئے آپ کو کوئی زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی، بشرطیکہ آپ یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ اپنے رویے کو ہمیشہ مثبت رکھیں گے، ایسا کرنے سے آپ بہت جلدی لوگوں میں مقبول ہو جائیں گے ۔ اورایسا کرنے سے نہ صرف آپ اپنی ذاتی بلکہ پروفیشنل زندگی میں بہت کامیاب ثابت ہوں گے۔ 

...خدا کیلئے سوچئے

Appreciate a person's personality



You are all very intelligent and perfect human beings, Allah Almighty has created you all with a very wonderful personality. You are endowed with immense qualities and abilities. You are not afraid of any kind of hardship or working day and night. You are very honest. You are determined and determined. You are courageous and brave. You always admire every good deed of others. You speak the truth even in the most difficult of circumstances. You have a very good moral character. You are very humble and take care of others. You help your friends in every difficult time. You are doing your job very honestly. People like to see you again after meeting you once. Wherever you go, people give you a lot of respect because you give people a lot of respect. You talk to people who ask you for help in difficult situations, and you help them with a smile. This society is becoming so prosperous and developed only because of people like you.


Do you have all these features? If so, you are indeed a great person. Remember that words have a very "deep effect" on a person's personality. Positive words play a vital role in shaping your personality. While negative words upset the balance of your personality. There is a rule of the world that if you give a small compliment to someone, they will be very happy with what you say and will give you a lot of respect, but we are very stingy in this matter, and think that I Why should I praise him? He never praised me. When we see a person progressing, instead of encouraging him, we try to scare him with difficulties and problems. There is a general perception in our society that we will look at every aspect with a critical eye and give a negative opinion about it. Without thinking what effect these words will have on others? ۔ We immediately call him stupid, insane, barbaric, pando and lowly. If our friend or close relative has fallen victim to a bad society, instead of using the term, they start giving him a "lecture" in front of everyone and then proudly tell everyone that I In front of everyone کی gave him such "honor" that he will remember, either straighten up or he won't be our friend, and then he really won't be your friend because you misunderstood him Whichever method you use, it doesn't end there, but you are still complaining loudly in front of everyone that you never tire of praising. And you never realize that your words completely destroy your friendship. Then you must also say that I asked him for his betterment. Hazrat Ali (AS) said: "Whoever advises someone in private, he fixes it, and whoever advises someone in public, he spoils it even more."


A lot of research has shown that if you keep calling someone "unsuccessful", that person can never succeed. Similarly, if you make fun of a person for everything, he can never mix with people, there is a gap in his personality forever. Leave it to others to test yourself. What would be your reaction if someone in the audience called you "cowardly, barbaric or foolish"? Would you say to him, smiling, with a smile on his face, "Thank you so much for calling me a coward, a villain, and a fool?" I sincerely thank you for saying that. Or you will stare at it in anger, and vent your anger on it. In the same way, if you make a mistake and people keep throwing arrows of satire at you, how long will you endure? Either you stop coming in front of them, or one day when you run out of patience, you fight. Will start arguing At present our society is in turmoil due to these problems. What a poet said well


Every word you say has value, every word you say can make your place in another person's heart or humiliate you. Words also reflect your personality. If you use good words people will always remember you in good words and if you use negative words people will shy away from meeting you. You don't even have to work hard to say good words, as long as you decide that you will always keep your attitude positive, by doing so you will quickly become popular. And by doing so, you will be very successful not only in your personal but also in your professional life.

Think for god...

Plz, Follow Me...

God bless U...

No comments:

Post a Comment